بدھ 5؍جمادی الاول 1444ھ 30؍نومبر 2022ء

سندھ کو شکست دے کر ناردرن نے پہلی مرتبہ قائداعظم ٹرافی جیت لی

ناردرن نے سندھ کو ایک اننگز اور 55 رنز سے ہرا کر پہلی مرتبہ قائداعظم ٹرافی جیت لی۔ دوسری اننگز میں فواد عالم کی سنچری کے باوجود سندھ کی ٹیم 254 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ فاتح ٹیم کے عامر جمال اور محمد موسیٰ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں چوتھے دن سندھ نے دوسری اننگز 309 رنز کے خسارے کے ساتھ شروع کی، لیکن اس کے ابتدائی بیٹرز بری طرح ناکام ہو گئے۔

سندھ کی چھ وکٹیں 59 رنز پر گر گئیں تاہم اس کے بعد فواد عالم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور سنچری بنائی لیکن اپنی ٹیم کو اننگز کی شکست سے نہ بچا سکے۔

فواد عالمی 113 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد سندھ کی ٹیم دوسری اننگز میں 254 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

عامر جمال اور محمد موسیٰ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

فائنل میں ناردرن نے اپنی پہلی اننگز میں 593 رنز بنائے، سندھ کی ٹیم پہلی اننگز میں 284 اور دوسری میں 254 رنز بنا سکی۔

ناردرن نے فائنل ایک اننگز اور 55 رنز سے جیت کر پہلی مرتبہ قائد اعظم ٹرافی اپنے نام کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.