وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو عوامی خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں وزیر مملکت نے مزید کہا کہ باریاں لگانے والی سیاسی جماعتوں نے کرپشن، منی لانڈرنگ کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ پی ٹی آئی نے صوبوں کو این ایف سی کے علاوہ بھی مساوی مواقع فراہم کیے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ کی حکومت کی کرپشن کے باعث وفاق کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر خود کام کر رہا ہے۔
انھوں نے سوال کیا کہ بتایا جائے این ایف سی کی مد میں وفاق کی جانب سے دیئے گئے 1900 ارب کہاں استعمال ہوئے؟۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ جھوٹ، کرپشن، منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس پیپلز پارٹی کی پہچان بن چکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پرچی چیئرمین صاحب، سلیکٹڈ کی تعریف پر تو آپ پورا اترتے ہیں۔
Comments are closed.