singles to meet 55 yrs old local matches dating site vnam north vancouver dating a latino man online dating yahoo meet japanese singles free

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ کو دیوار سے لگایا جارہا ہے: بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بظاہر سندھ کو منظم منصوبہ بندی کے تحت دیوار سے لگایا جارہا ہے۔

نوابشاہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے پارٹی عہدیداران، اراکین اسمبلی اور کارکنان نے ملاقات کی۔

زرداری ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی بھی صوبے کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کے آمرانہ رویوں سے تمام صوبوں میں احساس محرومی جنم لے رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ملکی صورتحال کو بھانپ رہے ہیں، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.