بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ کورونا کے سب سے زیادہ کیسز پیدا کرتا ہے، فیاض الحسن چوہان

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری کچی عمر میں آصف زرداری سے منفی سیاست کےسارے گُر سیکھ چکے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نےاپنی پرفارمنس سے تمام وزرائےاعلیٰ کومات دی، پنجاب نے کورونا کو مات دی، سندھ کورونا کے سب سے زیادہ کیسز پیدا کرتا رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے بیانات پر ردعمل میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ موروثی سیاست کی پیداوار بلاول عثمان بزدار کو کٹھ پتلی کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، مراد علی شاہ کے سندھ اور عثمان بزدار کے پنجاب میں زمین آسمان کافرق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب صحت انصاف کارڈ اور یونیورسٹیاں بنا کر عوام کا بوجھ بانٹ رہا ہے، جبکہ سندھ نے صاف پانی اورصحت کی مناسب سہولتیں بھی عوام سےچھین لیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی کٹھ پتلی سندھ کابینہ اوررشتہ دار وزیر ہر محاذ پر فیل ہیں، عثمان بزدار آئے روز پرفارمنس کے نئے سنگ میل عبور کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.