سندھ بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز ہوگیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد کے بڑے سینٹرز میں بوسٹر ڈوز لگایا جارہا ہے، جس میں ایکسپو سینٹر، اوجھا اسپتال، سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال، سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی اور قطر اسپتال اورنگی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی 5، خالقدینا ہال اور جناح اسپتال میں بھی بوسٹر ڈوز لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 30 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو کورونا کا بوسٹر ڈوز لگایا جارہا ہے۔
سندھ میں اب تک 2 کروڑ 93 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن ہوچکی ہے جبکہ کراچی میں 1 کروڑ 85 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 12سال سے زائد عمر بچوں کی بھی میگا سینٹرز میں کورونا ویکسینیشن ہورہی ہیں۔
Comments are closed.