how to meet girls in the philippines free cupid dating site thaicupid international flirt com login woman dating site the smile on your face lets me know that kristel hope

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ: کورونا سے 26 اموات، 1399 نئے کیسز رپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 19059 نمونے ٹیسٹ کیے گئے۔ جس کے نتیجے میں 1399 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ سندھ میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 5284789 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 136774 ویکسی نیشن کی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ بھر میں اب تک 9257764 یعنی 27.20 فیصد ویکسی نیشن کی گئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبے میں اب تک 412148 کیسز ہوچکے ہیں، آج عالمی وبا کے مزید 425 مریض صحتیاب ہوگئے، ابتک 358060 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ 

انھوں نے بتایا کہ آج مزید 26 مریض انتقال کرگئے، اس طرح مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6439 ہوگئی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اس وقت 46649 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 45193 مریض گھروں اور 37 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرِ علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کورونا متاثرہ 1256 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اسوقت کوویڈ-19 کے 90 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 1399 کورونا کیسز میں 830 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے۔ جن میں کراچی شرقی میں 324، کراچی وسطی میں 178، جنوبی کراچی میں 154، کورنگی میں 85، ملیر میں 62 اور ضلع غربی میں 27 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔ 

جبکہ دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 145، نوابشاہ میں 55، بدین میں 45، جامشورو میں 40، مٹیاری میں 37، تھرپارکر میں 33، سانگھڑ میں 33، میرپورخاص میں 23، عمرکوٹ میں 21، شکارپور میں 18، سکھر میں 13، سجاول میں 12، ٹھٹہ میں 12، خیرپور میں 11، ٹنڈوالہیار میں 10، گھوٹکی میں 10، لاڑکانہ میں 8، دادو میں 5، جیکب آباد میں 4، کشمور میں 3، ٹنڈوالہیار میں 2 اور نوشہرو فیروز سے ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.