سندھ کابینہ نے سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیرِ توانائی امتیاز شیخ نے اتھارٹی کے قیام پر کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی اپنی الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کی گنجائش ہے۔
سندھ کابینہ نے کہا ہے کہ اس اتھارٹی کی ضرورت ہے تا کہ انرجی پروجیکٹ آگے بڑھ سکیں۔
کابینہ نے محکمۂ قانون اور محکمۂ توانائی پر مشتمل ایک کمیٹی بنا دی ہے۔
یہ کمیٹی آئینی، قانونی اور فنی معاملات دیکھ کر اتھارٹی کا بل بنائے گی۔
Comments are closed.