سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے صلاح مشورے شروع کردیئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ ارکان اور ممبران سندھ اسمبلی سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ میں نئے چہرے شامل کئے جائیں گے، سہیل انور سیال، اسماعیل راہو، نثار کھوڑو اور ہری رام کشوری لال سے وزارت لیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منظور وسان، جام خان شورو، ریاض شیرازی اور ساجد جوکھیو کو سندھ کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ میں ایک دو روز میں رد و بدل کا امکان ہے۔
Comments are closed.