بدھ یکم شعبان المعظم 1444ھ 22؍فروری 2023ء

سندھ : ڈائریکٹر جنرل کالجز کا اچانک دورہ، اساتذہ کی کمی پر خود کلاس لی

ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر شاداب حسین ، جو بنیادی بور پر طبعیات کے استاد ہیں، نے بدھ کو سر سید گورنمنٹ گرلز کالج کراچی کا اچانک دورہ کیا۔

 جہاں ان سے شکایت کی گئی کہ کالج میں اساتذہ بشمول طبعیات کے اساتذہ کی شدید کمی ہے۔ 

یہ جان کر آج انہوں نے طبعیات کے استاد کی تقرری کا جلد وعدہ کرتے ہوئے خود طالبات کی طبعیات کی پہلی کلاس لی اور ڈائریکٹوریٹ کے تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ اب وہ بھی کالج میں روزانہ ایک کلاس لے کر دفتر آیا کریں گے۔

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ کالجز میں اساتذہ کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.