سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلرز آج حلف اٹھائیں گے، کراچی کے 25 ٹاؤنز کے نمائندوں کی حلف برداری تقریب مختلف سرکاری عمارتوں میں ہوگی۔
کراچی کے 25 ٹاؤنز میں فتح یاب چیئرمین وائس چیئرمین اور کونسلرز مختلف سرکاری عمارتوں میں عہدے کاحلف اٹھائیں۔
لیاری ٹاؤن کے 8، صدر ٹاؤن کے 9 چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز، ڈی سی ساؤتھ کمپلیکس کے سیمینار ہال میں حلف اٹھائیں گے۔
لیاقت آباد ٹاؤن کے 7 چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کی حلف برداری تقریب انجمن اسلامیہ ہائی اسکول لیاقت آباد دس نمبر میں ہوگی۔
کورنگی سے منتخب بلدیاتی نمائندے گورنمنٹ ویمن کالج ڈھائی نمبر میں حلف اٹھائیں گے۔
ضلع کیماڑی سے منتخب اراکین کی حلف برداری پیراڈائز بینکوئٹ حب ریور روڈ گلشن مزدور میں ہوگی۔
ضلع وسطی کے منتخب بلدیاتی نمائندہ ایک بجےکراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ناظم آباد میں حلف اٹھائیں گے۔
گڈاپ، سہراب گوٹھ، صفورہ، گلشن، جناح چینیسر ٹاؤن، ماڈی پور بلدیہ، ماریو میربہار سمیت دیگر ٹاونز کے کامیاب امیدوار بھی آج ہی عہدوں کاحلف اٹھائیں گے۔
دوپاسپورٹ تصویریں اور شناختی کارڈ کی کاپی لاناضروری ہوگی
Comments are closed.