چیئرمین پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ سندھ کے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے لیے ٹھپے ڈاکو لگاتے رہے۔
جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی نے بتایا کہ کراچی میں 200 سے زائد یو سی چیئرمین کھڑے کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں 14 سال سے اقتدار میں ہے اس نے کیا کیا ہے؟ سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں کیا ہوا سب کو پتہ ہے۔
چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ کراچی بدین، لاڑکانہ یا شکارپور نہیں کہ انتخابات میں ویسا ہی معاملہ دہرایا جائے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ گٹر میں گرنے سے مرنے کی بجائے پیپلز پارٹی کی پولیس کی گولی سے مرجائیں۔
Comments are closed.