صوبائی محکمہ داخلہ نے سندھ پولیس کے 76 انسپکٹرز کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کے عہدوں پر ترقی دے دی ہے۔
ترقیوں کا نوٹیفکیشن سیکریٹری داخلہ سندھ سید احمد منگنیجو کے احکامات پر سیکشن آفیسر پولیس ثناء اللّٰہ قاضی کے دستخطوں سے جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ پولیس میں گریڈ 16 کے ملازم 76 پولیس انسپکٹرز کو تین جولائی کو ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) کی میٹنگ میں گریڈ 17 کے عہدے پر ڈی ایس پی کے طور پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔
سندھ پولیس کے مختلف شعبہ جات کے علاوہ وفاقی تحقیقاتی اداروں میں خدمات انجام دینے والے ان افسران کو باضابطہ طور پر ترقی دے دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں جاوید اقبال شیخ، وحید مراد پٹھان، منیر احمد بگٹی، نور محمد وسان، ضمیر شاہ، قمر الدین شیخ، طفیل جٹ، سکندر جلبانی، عاصم رحمان، شبیر میمن، عباس بگٹی،غلام محی الدین، خوشنود جاوید، اصغر مہدی، عادل رشید، سلمان وحید، منظور احمد صدیقی سیف اللّٰہ پھلپوٹو اور دیگر شامل ہیں۔
Comments are closed.