سندھ پولیس کے 26 ڈی ایس پیز کو سپرنٹنڈنٹ پولیس کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، محکمہ داخلہ سندھ نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی الیکشن بورڈ کی منظوری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گریڈ 17 کے ملازم 26 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کی گریڈ 18 میں ترقی کی منظوری دے دی ہے۔
ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں انصار علی میٹھانی، محمد یاسین کلوڑ، لبنیٰ ٹوانہ، سہیل شاہ، سید علی اصغر شاہ، لیاقت علی عباسی، اورنگزیب عباسی اور ارباب علی سومرو شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق منیر احمد عرسانی، شکیل احمد سرفراز، شاہنواز میمن، رانا اقبال جاوید، عبدالرشید رند، علی بخش ڈھکن، رسول بخش سیال، محمد ریاض اور اصغر علی جٹ ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں منظور احمد پنہور، جمعہ خان پنہور، راجہ اظہر محمود، ملک محمد قاسم، شاہد علی، فرحت کمال خان، محمد عارف رانا، فیصل نور اور عبدالوقار ملن بھی شامل ہیں۔
Comments are closed.