سندھ پولیس کے بیشتر اضلاع کے انچارجز، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سمیت درجن بھر افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن کے احکامات پر جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کو شہید بے نظیر بھٹو پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد کے پرنسپل کے عہدے سے تبادلہ کر کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کراچی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
اے وی ایل سی سے ایس ایس پی طارق نواز کا تبادلہ کر کے انہیں ضلع کورنگی کراچی میں ایس ایس پی تعینات کیا گیا ہے۔
ضلع کورنگی سے ایس ایس پی فیصل بشیر میمن کو تبادلہ کر کے کراچی کے ضلع غربی کی پولیس کا سربراہ بنایا گیا ہے۔
سینٹرل پولیس آفس میں تعینات گریڈ 18 کے پولیس افسر عبدالخالق کو شہید بے نظیر بھٹو پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد کا پرنسپل تعینات کیا گیا ہے۔
سینٹرل پولیس آفس میں تقرری کے منتظر ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان کو ضلع لاڑکانہ کا ایس ایس پی لگا دیا گیا ہے۔
اس عہدے سے محمد آصف رضا سے چارج واپس لے لیا گیا ہے۔
سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ایس پی کے عہدے پر تعینات زبیر نذیر احمد شیخ کو تبادلہ کر کے سندھ کے ضلع کشمور کی پولیس کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.