چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد سندھ سے پولیس کے مزید ایک ہزار اہلکاروں کی نفری تیار کرلی گئی۔
کراچی میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں زیر تربیت 1000 پولیس جوان اسٹینڈ بائے موجود ہیں۔
زیر تربیت اہلکاروں کو ٹریننگ سینٹر کے گراؤنڈ میں جمع ہونے کا حکم دیا گیا ہے، انہیں کسی بھی وقت ٹرین کے ذریعے اسلام آباد روانہ کر دیا جائے گا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جو جس حالت میں ہے اسے اسی حالت میں گراونڈ میں جمع ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔
Comments are closed.