کراچی میں ہر سال کی طرح عید کے موقع پر سندھ پولیس کی جانب سے اپنے شہداء کو یاد رکھنے کی روایت برقرار ہے، ایس ایس پی ایسٹ انوسٹی گیشن نے آئی جی سندھ کے حکم پر شہید اے ایس آئی اقبال کے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے کا چیک پہنچایا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے حکم پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ گلستان جوہر میں اے ایس آئی اقبال کے گھر آئے۔
ایس ایس پی طارق مستوئی نے شہید کے ورثاء کو دوران ڈیوٹی شہید ہونے کا ایک کروڑ روپے الاؤنس کا چیک پہنچایا اور شہید اے ایس آئی اقبال کے بیٹے کو پھولوں کا گلدستہ اور عیدی بھی دی۔
طارق مستوئی کے مطابق آئی جی سندھ کی طرف سے اہلخانہ کو 10 لاکھ روپے گرانٹ کا چیک بھی دیا گیا۔
ایس ایس پی ایسٹ انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ اپنے شہداء کے ساتھ ہیں، ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔
واضح رہے کہ شہید اے ایس آئی اقبال کو کچھ مہینے قبل لائنز ایریا میں شہید کیا گیا تھا۔
Comments are closed.