dailydot hookup app free nyc hookups gay vegas hookup bbw hookups app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ پولیس: ایس پی، ایس ایس پی رینک کے افسران کے تقرر و تبادلے

سندھ پولیس میں تقرری و تبادلے کیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان کو انویسٹی گیشن ساؤتھ زون 1 سے تبادلہ کرکے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی تعینات کردیا گیا۔

ایس ایس پی شیراز نذیر کا شہید بینظیر بھٹو ٹریننگ پولیس سینٹر سے شکارپور تبادلہ کردیا گیا۔

ایس پی محمد آصف رضا کو پولیس ہیڈکوارٹر لاڑکانہ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار کا ڈسٹرکٹ سٹی کراچی سے تبادلہ کرکے ایس ایس پی لاڑکانہ تعینات کردیا گیا۔

ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کو قمبر شہدادکوٹ سے تبادلہ کرکے پرنسپل شہید بےنظیر بھٹو پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد تعینات کردیا گیا۔

ایس پی کیپٹن (ریٹائرڈ) صدام حسین کو جمشید ڈویژن ایسٹ زون سے تبادلہ کر کے ایس پی قمبر شہداد تعینات کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.