سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے سندھ پریمیئر لیگ 19 ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، ایونٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔
ناصر حسین کا کہنا ہے کہ سندھ لیگ سے صوبے کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، پاکستان کو اچھے کرکٹرز ملیں گے۔
سندھ پریمیئر لیگ میں بےنظیر آباد لال کے نام سے حصہ لینے والی ٹیم کا اسپانسر ادارے سے معاہدہ ہوا جس کی تقریب سندھ اسمبلی کے ہال میں ہوئی۔
بےنظیر آباد لال کی ٹیم سے شاہد آفریدی بھی ایکشن میں ہوں گے، شاہد آفریدی لیگ کے برانڈ ایمبسیڈر بھی ہیں جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرزاق لیگ کے مینٹور ہیں۔
تقریب سے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔
اس موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ سندھ کی طرح بلوچستان میں بھی لیگ کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ بلوچستان کا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے۔
تقریب سے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرزاق نے اپنے کہا کہ سندھ لیگ سے صوبے کا ہر بچہ ایکشن میں نظر آئے گا۔
سندھ حکومت کے تحت ہونے والی لیگ میں مصباح الحق حیدر آباد بہادرز کے ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ شعیب ملک اس ٹیم کے آئیکون پلیئر ہیں۔
Comments are closed.