صوبہ سندھ میں ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سندھ ٹیک ویلی۔ Sindh Tech Valley کے زیراہتمام سندھ اسکاوٹس آڈیٹوریم میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ملک کے صنعتی مراکز اور سندھ کے زرعی علاقوں میں جدید خطوط پر پیداواری اشتراک بڑھانا تھا۔
اس پر کئی تجاویز سامنےآئیں۔ کانفرنس میں صوبہ سندھ میں انٹرپرینیورشپ ایکو سسٹم، سرمایہ کاری کے مواقع، ٹیکنالوجی، زراعت اور فری لانسنگ کے مواقع پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، جس میں متعدد کامیاب کاروباری افراد، سرمایہ کاروں، زراعت کو جدید سمت دینے والے آباد گاروں، کسانوں اور فری لانسرز نے شرکت کی۔
کانفرنس کے مقررین میں حکومت سندھ کے سیکریٹری آصف اکرام، STEVTA کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر مصطفٰی سہاگ، Apricart کے سی ٹی او ایاز احمد عقیلی، اینگرو فاؤنڈیشن کے سربراہ فواد سومرو، سید علی، این آئی سی حیدرآباد کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اظفر حسین، پی آئی ٹی بی آئی بی اے سکھر سے غلام نبی کلہوڑو، پی آئی ٹی بی ایکسٹینشن کراچی کے انکیوبیشن منیجر عمیر احمد خان، این آئی سی کراچی سے سید ثنا شاہ، پروفیسر ذیشان کھتری، سی ای او نینو کلو، پروفیسر ذیشان ابڑو ، ڈائریکٹر پاکستان ویب ایچ آرسعد صدیقی، فائنڈ مائی ڈاکٹر کے بانی اور سی ای او، بی فائیلر کے سی ای او اکبر تیجانی، ہیڈ آف انویسٹمنٹ بینکنگ سیف اللہ کاظمی، انویسٹمنٹ پروفیشنل سید ارتضیٰ علی، یونس سندیلا فارم ویل، فارمدار سے جیا راجوانی، SEDF سندھ سے سردار یاسر، پروفیسر ڈاکٹر کامران تاج پٹھان، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سافٹ ویئر انجینئرنگ سندھ یونیورسٹی، معروف ڈیولپنگ پروفیشنل نصیر میمن اور سندھ ٹیک ویلی کے بانی اور چیئرپرسن علی مرتضیٰ سولنگی نے کانفرنس سے خطاب کیا۔
کانفرنس میں ان ماہرین کی انتہائی مفید گفتگو کی جب کہ 6 سرمایہ کاروں نے اپنے آئیڈیاز پیش کیے۔ سرفہرست 3 اسٹارٹ اپ آئیڈیاز میں مکسیل، پوٹس اپ اور ہیلتھ ہیئر کو پہلے تین انعامات دیئے گئے۔ اس کانفرنس میں اہم بات یہ بھی تھی کہ سندھ کے ابھرتے ہوئے فری لانسرز کو تسلیم کرنے کے لیے نوعمر فری لانسر مسٹر ننھا اور مسٹر پردیپ کمار مینگھواڑ کو تعریفی اسناد دی گئیں۔
اس موقع پر سندھ ٹیک ویلی نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے ساتھ پی آئی ٹی بی اور سندھ ٹیک ویلی کے درمیان جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ پروگراموں کے لیے اشتراک قائم کرنے کے لیے ایک ایم او یو پر بھی دستخط کیے۔
اس سے قبل، سندھ ٹیک ویلی کی ایگزیکٹو ٹیم کی رکن ڈاکٹر عارفہ بھٹو نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ انہوں نے تمام معززین کا خیرمقدم کیا اور سندھ اور پاکستان میں انٹرپرینیورشپ، ہنر کی ترقی اور فری لانسنگ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایسی کانفرنسوں کے انعقاد پر روشنی ڈالی۔
Comments are closed.