منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی 150من کتابیں کباڑ میں فروخت

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی 150 من سرکاری کتابیں کباڑ میں فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے جج صلاح الدین پہنور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین اینٹی کرپشن کو تحقیقات کا حکم دے دیا اور ساتھ ہی چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بوڈ بورڈ کو بھی طلب کرلیا۔

عدالت نے ایماندار افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے اور اس کے ذریعے 150 من کتابوں کی کباڑ میں فروخت کی تحقیقات کرانے کی ہدایت دی۔

عدالت نے حکومت کو گیارہویں اور بارہویں جماعت کی کتابوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

ڈھرکی کے رہائشی عبدالوہاب نے عدالت کو بتایا کہ ڈھرکی میں کالج کی تعمیر کا فنڈز جاری کیا گیا مگر ایک اینٹ تک نہیں لگائی گئی۔

اس پر عدالت نے حکم دیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گھوٹکی کالج کی زمین سے تجاوزات کا خاتمہ کرائیں اور سیشن جج گھوٹکی یقینی بنائیں کہ وہ خود کالج کی تعمیر کے کام کی سربراہی کریں۔

عدالت نے ہدایت کی کہ ڈی ایس آر رینجرز قبضہ ختم کرانے کے لیے مکمل فورس فراہم کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.