سندھ میں 101 افراد میں کورونا کی اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق سب سے زیادہ 39 کیسز کراچی کے ضلع جنوبی میں سامنے آئے ہیں۔
اومی کرون کے 23 کیسز ضلع شرقی میں سامنے آئے، ملیر، کورنگی وسطی اور غربی میں 2، 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے 21 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی جبکہ 9 افراد ایسے ہیں جن کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کیسز کی جینوم سیکوئنسنگ آغا خان اور ڈاؤ اوجھا اسپتال میں کی گئی، اب بھی 47 افراد کی جینوم سیکوئنسنگ کا مرحلہ جاری ہے۔
Comments are closed.