سندھ میں گورنر راج کا معاملے پر وفاقی وزارتِ داخلہ میں سمری کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ میں اہم اجلاس طلب کرلیا جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں سندھ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، سندھ میں امن و امان کی خراب صورتحال کے تناظر میں سمری تیار کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزاتِ داخلہ سندھ میں گورنر راج کی سمری وزیراعظم کو بھجوا سکتی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم عمران خان کو سندھ میں گورنر راج لگانے کا مشورہ دیا تھا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر اعظم کو سندھ میں گورنر راج لگانے کی تجویز دی ہے۔
Comments are closed.