متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) رابطہ کمیٹی کے رہنما عامر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کو کمزور کرنے کی منظم سازش کی جارہی ہے، سندھ میں گورنر راج لگایا جائے۔
عامر خان نے بہادرآباد مرکز پر پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ جعلی ڈومیسائل پر لوگوں کو بھرتی کیا گیا، نادرا میں پچاس فیصد غیر قانونی بھرتیاں ہیں، نادرا میں کالعدم تنظیموں کےلوگوں کے جعلی شناختی کارڈ بنائے گئے ہیں۔
عامر خان نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے سیکریٹری کی انکوائری ہونی چاہیے، پی پی پی نے ہمیشہ جعل سازی کی، ایف آئی اے رپورٹ جاری ہوئی ہے، جعلی شناختی پر چالیس لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ کرائے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی آبادی کو ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گنا گیا ہے، ایف آئی اے کی رپورٹ کی مطابق 60 فیصد لوگ سندھ میں کرپٹ ہیں، سندھ اور پاکستان کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم میں کچھ ترامیم کی ضرورت لازمی ہو گئی ہے۔
Comments are closed.