صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 804 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس عالمی وباء کے باعث ایک مریض انتقال کرگیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 12936نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 804 نئے کیسز سامنے آئے۔
سندھ میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 7677950 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ صوبے میں اب تک 550225 کیسز ہوچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آج عالمی وبا کے مزید 508 مریض صحتیاب ہوگئے اور اب تک 500962 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج مزید ایک مریض انتقال کرگیا، اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 7906 ہوگئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت 41357 زیر علاج ہیں، جن میں سے 40942 مریض گھروں اور 40 مریض آئسولیشن سینٹرز پر ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں 375 مریض زیرعلاج ہیں، جبکہ کورونا متاثرہ 345 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس وقت کوویڈ-19 کے 31 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 804 کورونا کیسز میں 477 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے، جن میں کراچی جنوبی 210، شرقی 108، کورنگی 80، غربی 49، وسطی 17 اور ملیر سے 13 نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔
دیگر اضلاع میں حیدرآباد 68، تھر پارکر 26، سانگھڑ 23، شکار پور 23، ٹنڈو محمد خان 22، مٹیاری 21، ٹھٹھہ 17، عمرکوٹ17، جامشورو 17، سکھر 15، جیکب آباد 14، گھوٹکی 11، لاڑکانہ 10، بدین 10، ٹنڈوالہیار 7، میرپورخاص 5، قمبر 5، دادو 2، خیرپور 2 اور شہید بینظیرآباد سے ایک کیس سامنے آیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 654217 ویکسینیشن کی گئی، اس طرح سندھ بھر میں اب تک 37970283 ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔
Comments are closed.