free messege hookup sites secure hookup site whisper hookup hookup Birmingham farm girl hookup funny will send nudes in 20 minutes no hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا کے 495 نئے کیسز رپورٹ، 4 مریضوں کا انتقال

سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 495 نئے کیسز رپورٹ سامنے آئے ہیں جبکہ عالمی وباء سے متاثر 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 23745 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں کورونا وائرس کے مزید 495 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 مریض انتقال کرگئے، اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 8062 ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج مزید 23665 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 536266 ہوچکی۔ اب تک کورونا وائرس کے 7906235 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اور 563839 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت19511مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 19321 گھروں میں، 9 آئسولیشن سینٹرز میں اور181مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 170مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 16 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 495 نئے کیسز میں سے 112 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے ضلع شرقی میں 35، ملیر 31، کورنگی 26، ضلع جنوبی 11، ضلع غربی 7 اور ضلع وسطی میں 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں حیدر آباد 112، جامشورو 31، سکھر 28، گھوٹکی اور تھر پارکر 27-27، ٹھٹھہ 26، جیکب آباد اور شکار پور21-21، شہید بے نظیر آباد 14، دادو 13، مٹیاری اور سانگھڑ11-11، ٹنڈو محمد خان 10، لاڑکانہ، عمرکوٹ اور سجاول 6-6، ٹنڈو الہیار5، بدین اور خیر پور سے 4-4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 254406 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ اس طرح اب تک 47194024 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.