سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 17 افراد انتقال کرگئے۔ اس طرح اموات کی تعداد 7 ہزار 727 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 ہزار 2 ٹیسٹ کیے گئے اور 3 ہزار 739 افراد میں کورونا مثبت آیا۔
صوبے میں کورونا کی صورتحال پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کہ آج کورونا کے 332 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد یہ تعداد 4 لاکھ 73ہزار 340 ہوگئی۔
انھوں نے کہا کہ اب تک سندھ میں 5 لاکھ 14ہزار 863 کیسز رپورٹ ہوچکے۔ اور اس وقت کورونا کے 33 ہزار 96 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 33 ہزار 398 گھروں، 30 آئسولیشن سینٹرز اور 368 اسپتالوں میں ہیں۔ جبکہ کورونا کے306 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 21 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صوبے کے 3739 نئے کیسز میں سے 3289 کا تعلق کراچی سے ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 37 ہزار 284 افراد کو ویکسین لگائی گئی اور اب تک 3کروڑ 26 لاکھ 99 ہزار 678 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔
Comments are closed.