وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12816 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 284 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 8 مریض انتقال کرگئے۔
انھوں نے کہا کہ اموات کی اب تک مجموعی تعداد 7579 ہوچکی ہے۔ آج مزید 292 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 450486 ہوچکی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب تک 6455725 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 469969 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 11904مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 11679 گھروں میں، 24 آئسولیشن سینٹرز میں اور 201 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 199مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 12 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے کے 284 نئے کیسز میں سے 64 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع جنوبی 21، ضلع کورنگی اور شرقی 19- 19، ضلع وسطی 4 اور ضلع غربی سے ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
دیگر اضلاع میں قمبر 28، حیدر آباد 27، جامشورو 25، نوشہرو فیروز 19، دادو 13، ٹنڈو محمد خان 13، شہید بینظیر آباد 12، میرپور خاص 12، تھر پارکر 11، ٹھٹھہ 10، سانگھڑ 10، بدین 8، ٹنڈوالہیار 8، لاڑکانہ 7، مٹیاری 6 اور عمرکوٹ سے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
Comments are closed.