وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21759 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 2734 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 6098 ہوچکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج مزید 5729 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 339379 ہوچکی ہے۔ اب تک 5081103 نمونوں کی جانچ کی جاچکی، جس کے نتیجے میں 392416 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت 46939 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 45416 گھروں میں، 38 آئسولیشن سینٹرز میں اور 1485 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 1312 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ اور 99 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صوبے کے 2734 نئے کیسز میں سے 2053 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 730، ضلع وسطی487، کورنگی 305، ضلع جنوبی 300، ضلع غربی 121 اور ملیر سے 110 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
دیگر اضلاع حیدرآباد 162،مٹیاری 66، ٹھٹھہ 46، جامشورو 41، تھرپارکر 39، شہید بےنظیر آباد 33، بدین31، عمرکوٹ 25، ٹنڈو محمد خان 24، قمبر 22، سکھر 18، ٹنڈو الہیار 13، لاڑکانہ 12، گھوٹکی اور سجاول 10۔10، میرپورخاص 6، سانگھڑ 5، کشمور 3، دادو، نوشہرو فیروز اور خیرپور سے 2۔2 اور جیکب آباد سے ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔
Comments are closed.