سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے221 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13424 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 221 نئے کیسز سامنے آئے جو موجودہ تشخیصی شرح کا 1.6 فیصد ہے جبکہ خوش قسمتی سے کورونا سے متاثرہ کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے کے اسپتالوں میں زیر علاج کورونا کے 134 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 15 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق 221 نئے کیسز میں سے 66 کراچی سے سامنے آئے ہیں۔
وزیر اعلی سندھ کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک لاکھ 79 ہزار 843 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔
Comments are closed.