وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض انتقال کرگیا، جبکہ 221 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 262 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13896 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 221 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک مریض انتقال کرگیا جس سے اموات کی مجموعی تعداد 7580 ہوگئی ہے جو کہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 6469621 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 470190 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 262 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 450748 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 95.9 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 11862 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 11679 گھروں میں، 24 آئسولیشن سینٹرز میں اور 200 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 198مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 13 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے 221 نئے کیسز میں سے 46 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 21، ضلع جنوبی 12، ضلع غربی 6، ملیر 3، ضلع وسطی اور کورنگی سے 2-2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسی طرح دادو 29، ٹھٹھہ 17، حیدر آباد اور سانگھڑ 14-14، جامشورو، تھر پارکر اور ٹنڈو محمد خان 12-12، شہید بے نظیر آباد 11، سجاول 10، لاڑکانہ 9، میرپور خاص 8، ٹنڈو الہیار اور بدین 7-7، عمر کوٹ سے 6 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔
Comments are closed.