بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا کے 2174 نئے کیسز، 40 مریضوں کا انتقال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں26891 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 2174 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 اموات رپورٹ ہوئیں۔جس کے نتیجے میں اموات کی مجموعی تعداد 6275 ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج مزید 2149 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ یوں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 349608 ہوچکی ہے۔

اب تک 5189244 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ جس کے نتیجے میں 403947 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 48064 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 46526 گھروں میں، 42 آئسولیشن سینٹرز میں اور 1496 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 1317 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 107 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 2174 نئے کیسز میں سے 1245 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 406، ضلع جنوبی 299، ضلع وسطی211، کورنگی 153،ملیر 107 اور ضلع غربی سے 69 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

دیگر اضلاع حیدرآباد 163، سکھر 80، شکارپور 75، جامشورو 67، گھوٹکی 65، شہید بے نظیر آباد 51، بدین 44، کشمور 42، خیرپور 37، قمبر 36، جیکب آباد 33، سانگھڑ 32، مٹیاری 31، تھرپارکر 30، ٹنڈو الہیار 21، ٹنڈومحمد خان اور ٹھٹھہ 20 ۔ 20، عمرکوٹ 16، دادو 13، لاڑکانہ 11، میرپور خاص 7 اور نوشہرو فیروز سے 3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 8 اگست تک 8229979 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ جبکہ مجموعی طور پر 8438655 یعنی 24.58 فیصد افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.