بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا کے 1952 نئے کیسز رپورٹ، 9 مریضوں کا انتقال

سندھ میں آج کورونا وائرس کے 1952 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ وائرس میں مبتلا 9 مریضوں کا انتقال ہوگیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 17094 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں کورونا وائرس کے مزید 1952 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 9 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7878 ہوچکی ہے، جبکہ آج مزید9051 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد499321 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب تک کورونا وائرس کے 7639722 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے جبکہ اب تک 547200 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت40001 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 39549 گھروں میں، 43 آئسولیشن سینٹرز میں اور 409 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ 368 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 44 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کے 1952نئے کیسز میں سے 1125 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ملیر 347، ضلع شرقی 272، ضلع غربی 219، ضلع جنوبی 152، ضلع وسطی100 اور کورنگی سے 35 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 410، شہید بے نظیر آباد اور تھر پارکر 38-38، دادو اور نوشہرو فیروز 36-36، سکھر اور ٹنڈو الہیار 25-25، بدین 24، سانگھڑ اور سجاول 23-23، مٹیاری 20، ٹھٹھہ 18، ٹنڈو محمد خان 17، جامشورو 14، گھوٹکی، لاڑکانہ، میر پورخاص اور کشمور 10-10، عمر کوٹ 9، شکار پور 8، جیکب آباد 5 اور خیرپور سے 3 نئے کیسز سامنے آئے۔ 

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 537073 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ اس طرح اب تک36125237 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.