صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 21 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1827 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، صوبے میں تشخیص کی شرح 11 اعشاریہ 9 رہی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15405 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں1827 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا11.9 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں21 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 6189 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 5131684 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 398728 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 996 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 345031 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 86.5 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت 47508 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 45948 گھروں میں، 44 آئسولیشن سینٹرز میں اور 1516 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 1338 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے107 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 1827 نئے کیسز میں سے 1288 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 418، ضلع وسطی 293، ضلع جنوبی 262، ملیر 145، کورنگی 86 اور ضلع غربی سے 84 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسی طرح حیدرآباد 162، ٹھٹھہ 61، مٹیاری 32، تھرپارکر 30، میرپور خاص 22، نوشہرو فیروز 20، بدین، عمرکوٹ اور سانگھڑ 19۔19، کشمور اور ٹنڈو الہیار 17۔17، ٹنڈو محمد خان 16، دادو اور خیرپور 13۔13، سکھر 11، شہید بے نظیر آباد 9، گھوٹکی 6، جامشورو اور لاڑکانہ 3 ۔ 3 اور جیکب آباد سے 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
Comments are closed.