وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 21430 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 1783 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آج مزید 39 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 6355 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 201520 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔ اس طرح صوبے میں اب تک 8791946 یعنی 25.78 فیصد ویکسی نیشن کی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ سندھ میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 5230652 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں ابتک 407875 کیسز ہوچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آج عالمی وبا کے مزید 2229 مریض صحتیاب ہوگئے۔ جس کے بعد ابتک 353808 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے۔ اس وقت 47712 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 46203 مریض گھروں اور 40 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ جبکہ مختلف اسپتالوں میں 1469 مریض زیر علاج ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ 1310 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسوقت کوویڈ-19 کے 103 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
صوبہ بھر کے 1783 کورونا کیسز میں 1013 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے، جن میں کراچی شرقی میں 318، کراچی وسطی میں 205، جنوبی کراچی میں 174، ملیر میں 173، کورنگی میں 106 اور ضلع غربی میں 37 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔
دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 191، بدین 85، جامشورو 53، ٹھٹھہ 45، سانگھڑ 42، میرپورخاص 41، تھرپارکر اور نوابشاہ 40 -40، نوشہروفیروز 37، دادو 31، ٹنڈومحمد خان 27، مٹیاری 24، عمرکوٹ 16، ٹنڈوالہیار اور سجاول 15-15، خیرپور 13، کشمور 11، سکھر اور گھوٹکی 6-6 اور قمبر سے ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
Comments are closed.