وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18455 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 1459 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ اس دوران 15 اموات سامنے آئیں۔ اس طرح صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 6627 ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج مزید 766 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد367241 ہوچکی ہے۔ اور اب تک 5411268 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اب تک 422370 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت 48502 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 47259 گھروں میں، 35 آئسولیشن سینٹرز میں اور 1208 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 1070مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ اور 86 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے 1459نئے کیسز میں سے 706 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 313، ضلع جنوبی 194، ضلع وسطی101، ملیر 44، کورنگی 38 اور ضلع غربی سے 16نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسی طرح حیدرآباد 200، خیرپور 52، سانگھڑ 51، جامشورو 39، بدین 36، مٹیاری 36، میرپورخاص 35، گھوٹکی 33، شہید بینظیرآباد 29، ٹھٹھہ 27، نوشہرو فیروز 24، عمرکوٹ 23، سکھر 22، تھرپارکر 22، دادو 19، قمبر 15، شکارپور 14، ٹنڈوالہیار 13، جیکب آباد 10، لاڑکانہ 3، کشمور 2، ٹنڈو محمد خان 2 اور سجاول سے 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 122105 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ اور اب تک 10211446 افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔
Comments are closed.