سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 140 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس دوران وائرس میں مبتلا کسی بھی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13949نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے دوران مزید 140 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی، دو دن سے اموات کی مجموعی تعداد7611 برقرار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج مزید 98 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، یوں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 452848 ہوچکی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 6635721 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 473006 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت12547مریض زیر علاج ہیں، 12325 گھروں میں، 20 آئسولیشن سینٹرز میں اور 202 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جہاں 199مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 13 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
صوبے کے 140 نئے کیسز میں سے 32 کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی 16، ضلع جنوبی 12 جبکہ کورنگی، ضلع وسطی، غربی اور ملیر سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
حیدرآباد 22، شہید بینظیر آباد 15، دادو 13، ٹنڈوالہیار 11، لاڑکانہ 9، تھرپارکر اور سانگھڑ 8-8، جامشورو اور میرپورخاص7 ،7، ٹنڈو محمد خان اور عمر کوٹ 4 کیسز سامنے آئے ہیں۔
Comments are closed.