وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 16611 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس نتیجے میں 1380 نئے کیسز سامنے آئے۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ کے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 32 مریض انتقال کرگئے۔ جبکہ عالمی وبا کے مزید 623 مریض صحتیاب ہوگئے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 5332917 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 158306 ویکسی نیشن کی گئی۔ اب تک سندھ بھر میں 9691609 یعنی 28.47 فیصد ویکسی نیشن کی گئی ہے۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صوبے میں اب تک 416213 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ جبکہ 361888 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج مزید 32 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6529 ہوگئی ہے۔ اس وقت 47796 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 45448 مریض گھروں اور 38 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ جبکہ مختلف اسپتالوں میں 1310 مریض زیرعلاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا متاثرہ 1159 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور اس وقت کوویڈ-19 کے 99 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 1380 کورونا کیسز میں 741 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے۔ جن میں کراچی شرقی میں 294، کراچی وسطی میں 171، جنوبی کراچی میں 86، کورنگی میں 82، ملیر میں 63 اور ضلع غربی میں 45 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔
دیگر اضلاع حیدرآباد میں 190، بدین میں 78، جامشورو میں 53، مٹیاری میں 35، نوابشاہ میں 33، ٹنڈومحمدخان میں 31، تھرپارکر میں 30، خیرپور میں 25، سانگھڑ میں 24، نوشہرو فیروز میں 21، عمرکوٹ میں 16، ٹنڈوالہیار میں 10، سکھر میں 9، میرپورخاص میں 9، لاڑکانہ میں 6، گھوٹکی میں 5، ٹھٹھہ میں 2، شکارپور میں 2، کشمور میں 2، جیکب آباد اور سجاول میں ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
Comments are closed.