وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13695 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 1214 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 6475 ہوچکی ہے۔ آج مزید 2409 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد اب صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 360469 ہوگئی۔
انھوں نے کہا کہ اب تک 5298484 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ جس کے نتیجے میں 413362 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 46418 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 44970 گھروں میں،37 آئسولیشن سینٹرز میں اور 1411 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 1253 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 97 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صوبے کے 1214 نئے کیسز میں سے 682 کا تعلق کراچی سے ہے۔
جن میں ضلع شرقی 347، ضلع وسطی 147، ضلع جنوبی 92، ضلع غربی 37، کورنگی 32 اور ملیر سے 27 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دیگر اضلاع میں حیدرآباد 109، نوشہرو فیروز 41، ٹھٹھہ 38، ٹنڈو الہیار اور تھرپارکر 35 ۔ 35، مٹیاری 33، سانگھڑ 29، قمبر 28، جامشورو 25، سکھر 24، شکارپور 18، دادو 16، میرپور خاص 14، جیکب آباد اور عمرکوٹ 12۔12، گھوٹکی 8، کشمور 7، خیرپور 4، شہید بے نظیر آباد 3، بدین 2 جبکہ سجاول اور ٹنڈو محمد خان میں سے 1۔1 نیا کیس سامنے آیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 105375 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ اس طرح اب تک 9350415 افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔
Comments are closed.