وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15410 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 1195 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 6932 ہوچکی ہے۔ آج مزید 4439 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 380369 ہوچکی ہے۔ اب تک 5576130 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 434846 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت 47545 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 46591 گھروں میں،41 آئسولیشن سینٹرز میں اور 913 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 811 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 69 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 1195نئے کیسز میں سے 595 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے ضلع شرقی 214، ضلع وسطی 132، ضلع جنوبی 130، ملیر 55، ضلع غربی 35 اور کورنگی سے 29 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دیگر اضلاع میں حیدرآباد 110، بدین 47، خیرپور 34، ٹھٹھہ 38، تھر پارکر 32، نوشہرو فیروز 26، شہید بینظیرآباد 25، شکار پور 25، مٹیاری 23، سانگھڑ 21، گھوٹکی 21، ٹنڈو محمد خان 20، عمرکوٹ 20، دادو 18، ٹنڈو الہیار 18، قمبر 13، جیکب آباد 12، کشمور 6، سکھر 6، میرپور خاص 4، جامشورو 3 اور لاڑکانہ سے 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔
Comments are closed.