بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا کے 1101 نئے کیسز رپورٹ، 7 مریضوں کا انتقال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 14276 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 1101 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 833938 ویکسینیشن کی گئی ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ سندھ بھر میں ابتک 41813565 یعنی 77.55 فیصد ویکسینیشن کی گئی ہیں۔ سندھ میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 7740323 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں اب تک 554922 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ آج عالمی وبا کے مزید 774 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح اب تک 504654 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ آج مزید 7 مریض انتقال کرگئے، اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 7978 ہوگئی ہے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسوقت 42022 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 41704 مریض گھروں اور 29 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ جبکہ مختلف اسپتالوں میں 289 مریض زیرعلاج ہیں اور کورونا متاثرہ 259 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ 

انھوں نے بتایا کہ اس وقت کوویڈ-19 کے 18 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

صوبہ بھر کے 1101 کورونا کیسز میں 663 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے۔ جن میں سے ملیر میں 221، کراچی شرقی میں 171، کراچی جنوبی میں 169، کورنگی میں 67، کراچی غربی میں 26 اور کراچی وسطی میں 9 کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 167، ٹھٹھہ میں 25، دادو میں 23، تھر پارکر میں 18، نواب شاہ میں 17، جام شورو اور کشمور میں 16- 16، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان اور نوشہرو فیروز میں 15- 15، جیکب آباد میں 13، سکھر میں 12، گھوٹکی میں 11، شکار پور میں 10، مٹیاری اور لاڑکانہ میں 9، سجاول، سانگھڑ اور عمرکوٹ میں 8-8، بدین میں 7، قمبر میں 5، میرپور خاص میں 3 اور خیرپور میں ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.