بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا کے مزید 141 کیسز رپورٹ، وزیراعلیٰ

سندھ میں کورونا وائرس کے 141 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ آج صوبے میں اس وبا سے اموات رپورٹ نہیں ہوئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے یومیہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11161 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں مزید 141 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئیں اور گزشتہ روز تک اموات کی مجموعی تعداد 7649 رہی۔ 

انہوں نے بتایا کہ آج کورونا وائرس کے مزید 3 مریض صحتیاب ہوئے، جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 465866 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اب تک 6958400 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، اب تک 477964 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 4449 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 4288 گھروں میں، 22 آئسولیشن سینٹرز میں اور 139 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 131 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 10 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے 141 نئے کیسز میں سے 27 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں سے ضلع شرقی سے 19، ضلع جنوبی سے 6، کورنگی اور ضلع وسطی سے ایک، ایک نیا کیس رپورٹ ہوا۔ 

سندھ کے دیگر اضلاع میں شہید بینظیر آباد سے 20، جامشورو سے 15، مٹیاری سے 13، حیدرآباد سے 12، سجاول سے 10، بدین سے 8، دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سانگھڑ، شکارپور اور سکھر سے چار چار، گھوٹکی، تھرپارکر اور  عمرکوٹ سے تین تین جبکہ ٹنڈو محمد خان سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 201083 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں جبکہ مجموعی طور پر یہ تعداد 26812767 ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.