chicago asian dating sites rich women looking for younger men skype add friends i hate liars poems kenyancupid.com login south korean girl names

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا کے مزید 1217 نئے کیسز، 37 اموات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1217 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 37 اموات رپورٹ ہوئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں18817 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 37 اموات ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6803 ہوچکی ہے، آج مزید 1528مریض صحت یاب ہوئے ہیں، صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 371799 ہوچکی ہے۔  اب تک5488770نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، اب تک 428116 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

پندرہ ستمبر کے بعد موٹروے اورہائی ویز پر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت 49514 مریض زیر علاج ہیں، 48434 گھروں میں، 34 آئسولیشن سینٹرز میں اور 1046 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 928 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 86 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کے1217نئے کیسز میں سے 596 کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع جنوبی 206، ضلع شرقی 135، ضلع وسطی 96، کورنگی 60، ملیر 55 اورضلع غربی 44 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.