سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 309 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ عالمی وباء کے مزید 5 مریض انتقال کرگئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 15041 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 309 نئے کیسز سامنے آئے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 225808 افراد کی ویکسینیشن کی گئی، سندھ بھر میں اب تک 47409658 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 7921276 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، صوبے میں اب تک 564148 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج عالمی وبا کے مزید 309 مریض صحتیاب ہوگئے، یوں اب تک 536575 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، آج مزید 5 مریض انتقال کرگئے، مجموعی تعداد 8067 ہوگئی ہے۔
سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت صوبے میں 19506 زیر علاج ہیں، 19315 مریض گھروں اور 10 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں، مختلف اسپتالوں میں 181 مریض زیرعلاج ہیں، کورونا سے متاثرہ 170 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت کوویڈ-19 کے 16 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
صوبہ بھر کے 309 کورونا کیسز میں 84 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے، کراچی جنوبی میں 39، کراچی شرقی میں24، کورنگی میں 9، کراچی غربی میں 8 اور کراچی وسطی میں ایک مزید کیس ظاہر ہوا۔
حیدرآباد میں 54، میرپورخاص میں 21، نوشہروفیروز میں 19، تھرپارکر میں 17، سجاول میں 16، مٹیاری اور نواب شاہ میں 15-15، دادو میں 14، جام شورو میں 13، ٹنڈو الہیار میں 12، سانگھڑ میں 9، بدین اور عمرکوٹ میں 7-7 اور لاڑکانہ میں 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
Comments are closed.