صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق نئے احکامات جاری کردیئے، 15 جولائی سے پہلی تا آٹھویں جماعت تک تعلیمی ادارے بند ہوں گے، اس حوالےسے محکمہ داخلہ سندھ نے حکم نامہ جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، امتحانات کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔
اعلامیے کے مطابق 16 جولائی سے واٹر پارکس، تفریحی پارکس، جم، سوئمنگ پول، تھیم پارکس بند رہیں گے۔ سنیما ہالز 15 جولائی سے بند رہیں گے۔
نوٹیفکشن کے مطابق ساحل سمندر، ہاکس بے، کینجھر جھیل، المنظر، لب مہران مکمل طور پر بند رہیں گے۔
اعلامیے کے مطابق 15جولائی سے پبلک ٹرانسپورٹ پچاس فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کی اجازت ہوگی، جبکہ نئی پابندیوں کا اطلاق 31 جولائی تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندیوں کا اطلاق 31 جولائی تک ہوگا۔
Comments are closed.