وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں29 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1686 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 2720 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں 19790 ٹیسٹ کے نتیجے میں 1686 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 8.5 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں29 مریض انتقال کرگئے جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 2720 مریض صحتیاب ہوئے اور اس وقت 46649 مریض زیر علاج ہیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ 1686 نئے کیسز میں سے 926 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 273، ضلع جنوبی 220، ضلع وسطی 171، کورنگی 123، ملیر 79 اور ضلع غربی میں سے 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسی طرح حیدرآباد 127، جامشورو 85، سانگھڑ 79، گھوٹکی 46، قمبر 39، شکارپور 35، سکھر 33، تھرپارکر 30، میرپورخاص 28، خیرپور اور ٹنڈو الہیار 27 ۔ 27، ٹھٹھہ 23، بدین 20، جیکب آباد اورٹنڈو محمد خان 18۔ 18، شہید بے نظیر آباد اور مٹیاری 17۔ 17، لاڑکانہ 16، دادو 15، سجاول اور عمرکوٹ 12۔ 12 اور کشمور سے 6 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ویکسی نیشن ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے کہا کہ11 اگست تک 8771227 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 187017 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی۔
اس طرح ویکسین لگوانے والوں کی مجموعی تعداد 8958244 یعنی 26.30 فیصد افراد ویکسین لگواچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔
Comments are closed.