سندھ میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید 26 افراد انتقال کرگئے جبکہ صوبے میں 1420 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں16528 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 1420 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد5647 ہوچکی ہے۔ آج مزید 420 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ یوں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 318796 ہوگئی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب تک4727051 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، جس کے نتیجے میں 350989 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت 26546 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 25604 گھروں میں، 65 آئسولیشن سینٹرز میں اور877 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 817 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 61 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صوبے کے 1420 نئے کیسز میں سے 1134 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 334، ضلع وسطی 275، ضلع جنوبی 235، کورنگی 123، ملیر 91 اور ضلع غربی سے 76 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دیگر اضلاع میں حیدرآباد 60، سکھر 33، جامشورو 26، شہید بے نظیر آباد 24، تھر پارکر 14، ٹھٹھہ اور نوشہرو فیروز 12۔ 12، بدین، سجاول، ٹنڈو الہیار اور میرپور خاص 11۔ 11، سانگھڑ 10، مٹیاری 9، عمر کوٹ 7، گھوٹکی 3، دادو اور لاڑکانہ 2 ۔ 2 جبکہ کشمور اور شکارپور سے1۔ 1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
Comments are closed.