وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں16985 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید881 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 اموات رپورٹ ہوئیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 5497 ہوچکی ہے۔ آج مزید 502 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 313868 ہوچکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اب تک 4537893 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 339251 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 19886 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 19222 گھروں میں، 60 آئسولیشن سینٹرز میں اور 604 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 559 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 41 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صوبے کے 881 نئے کیسز میں سے 454 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 278، ضلع وسطی 73، ملیر 53، کورنگی 43، ضلع غربی 5 اور ضلع جنوبی سے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دیگر اضلاع میں حیدرآباد 32، جامشورو 24، دادو 16، بدین11، میرپور خاص 10، مٹیاری 6، کشمور 2، ٹھٹھہ، خیرپور اور گھوٹکی سے1۔ 1 نیا کیس سامنے آیا ہے۔
Comments are closed.