سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث 41 افراد انتقال کرگئے جبکہ صوبے میں اس وبا کے مزید 2145 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر یومیہ بیان میں بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں میں 19 ہزار 978 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 2145 کیسز رپورٹ ہوئے۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد صوبے میں اس وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 6316 ہوچکی ہے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق آج سندھ میں مزید 1971 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 51 ہزار 579 ہوچکی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ صوبے میں اب تک 52 لاکھ 9 ہزار 222 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے جس میں سے 4 لاکھ 6 ہزار 92 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبے میں کورونا وائرس کے 48 ہزار 197 مریض زیرِ علاج ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان مریضوں میں سے 46 ہزار 694 گھروں میں، 40 آئسولیشن سینٹرز میں اور 1463 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ ان مریضوں میں سے 1301 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جبکہ 106 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
شہروں کی صورتحال بتاتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے کے 2145 نئے کیسز میں سے 1447 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے ضلع شرقی سے 415، ضلع جنوبی سے 245، ضلع وسطی سے 319، ملیر سے 222 ، کورنگی سے 153 اور ضلع غربی سے 93 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
سندھ کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 160، مٹیاری 49، بدین 39، میرپورخاص 36، شہید بینظیرآباد 36، سجاول 35، تھرپارکر 29، عمرکوٹ 29 ، ٹھٹھہ 27، نوشہروفیروز 26، دادو 25، خیرپور 25، سکھر 23، شکارپور 20، ٹنڈوالہیار 19، لاڑکانہ 17، گھوٹکی 15، جیکب آباد 12، جامشورو 12، کشمور 2 اور ٹنڈو محمد خان میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔
صوبے میں ویکسی نیشن کی صورتحال سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 5 ہزار 55 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔
انھوں نے بتایا کہ 9 اگست تک 83 لاکھ 94 ہزار 142 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔
Comments are closed.