وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15097 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 891 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس دوران اس وبا سے مزید 26 مریض انتقال کرگئے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7159 ہوچکی ہے، آج مزید 856 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 388481 ہوچکی ہے۔
اب تک 5751345 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہےجن میں سے 444854 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ کے مطابق اس وقت 49214 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 48425 گھروں میں، 40 آئسولیشن سینٹرز میں اور 734 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 650 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 56 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے کے 891 نئے کیسز میں سے 334 کا تعلق کراچی سے ہے, جن میں ضلع شرقی 124، ضلع وسطی 77، ضلع جنوبی 59، ملیر 34، ضلع غربی 22 اور کورنگی سے 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دیگر اضلاع میں حیدرآباد 85، جامشورو 54، شہید بے نظیر آباد 37، سانگھڑ 34، ٹھٹھہ 32، مٹیاری 30، تھر پارکر 29، بدین 26، ٹنڈو الہ یار 24، ٹنڈو محمد خان 23، نوشہرو فیروز 19، سجاول 17، دادو 14، لاڑکانہ 11، میرپور خاص اور عمر کوٹ 10۔ 10، کشمور 5، گھوٹکی 4 اور سکھر سے 3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
Comments are closed.