سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح 8اعشاریہ 02فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 15 افراد انتقال کرگئے۔
کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 331 ٹیسٹ کیے گئے اور 564 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، شہر میں مثبت کیسز کی شرح 10اعشاریہ 58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11اعشاریہ 2 فیصد رہی جبکہ سندھ کے مختلف اضلاع میں 6 ہزار 74 ٹیسٹ ہوئے جن میں 274 کیسز مثبت آئے ہیں۔
سندھ بھر میں مجموعی طورپر وائرس کے مثبت آنے کی شرح 8اعشاریہ 02 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ صوبے بھر میں 13 ہزار 946 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے1ہزار 118 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور 15 افراد انتقال کرگئے۔
Comments are closed.